13 Jul 2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہرکردی۔
قریبی ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہوں، میں فیملی مصروفیات سے فارغ ہوکر پہلے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان واپس آجاؤں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ شاہین آفریدی کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے جس وجہ سے وہ عمرے کے بعد لندن روانہ ہونگے، شاہین آفریدی سے متعلق خبر پھیلائی جارہی تھی کہ وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔