اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈلیگ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا، نسیم شاہ نے این او سی کے لیے درخواست دی تھی جس کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

نسیم شاہ گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے تھے اور اب پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹ کے فاسٹ باؤلر کو احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی جاری نہیں ہوا اور اس حوالے سے نسیم شاہ کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، وہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹگری میں شامل تھے، ان کا معاوضہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ ساڑھے چار کروڑ روپے بنتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے