اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: صاحبزادہ فرحان

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی میں پاکستان شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے آسٹریلیا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش اے کے خلاف ابتدائی 2 چار روزہ میچز پر توجہ ہے، کوشش ہوگی ان میچز میں اچھا پرفارم کر کے پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں۔

اس دوران صاحبزادہ فرحان نے شکوہ بھی کیا کہ انہیں ماضی میں پاکستان ٹیم میں ان کے نمبر پر چانس نہیں ملا، جس طرح دیگر کھلاڑیوں کو ملا ہے، وہ اوپنر ہیں اور پاکستان ٹیم میں بھی اوپنر کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھی پاکستانی ہیں، ڈومیسٹک کھیلتے ہیں، انہیں بھی حق ہے جب موقع ملے تو انہیں ان کے نمبر پر پورا موقع ملے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ سنا ہے کپتانی ملنے سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے لیکن انہوں نے ڈومیسٹک میں پشاور ریجن کی کپتانی کی اور ٹیم چیمپئن بنی اور فور ڈے کرکٹ میں بھی کپتانی کی اور ٹاپ سکورر رہے تو کپتانی کے بعد میری کارکردگی میں فرق نہیں پڑا لیکن اب پاکستان شاہینز کی کپتانی ملی ہے کوشش ہوگی تسلسل برقرار رکھوں۔

ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انہیں تو پاکستان ٹیم کی کپتانی کا کوئی اشارہ نہیں ملا، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کپتانی کی وجہ سے امیج بہتر ہوا ہے، پاکستان ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ تو مینجمنٹ نے کرنا ہے، پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے ان پر اعتماد کیا اور پاکستان شاہینز کی قیادت دی۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستان شاہینز کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، ایک سال بعد پاکستان شاہینز کا دورہ ہو رہا ہے، اگر اسی طرح کے طویل دورے شاہینز کے کھلاڑیوں کو ملیں تو اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم رات ڈارون روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 2 چارروزہ میچ کھیلے گی پھر دو ون ڈے میچز ہوں گے اور بعد میں 9 ٹیموں کے ٹی 20 میچز کا ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے