پنجاب گورنمنٹ
مریم نواز کا بارشوں کے دوران چھتیں گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
13 Jul 2024
13 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے دوران چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔
مریم نواز نے شدید بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کرنٹ سے بچنے کے لئے برقی تنصیبات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔