اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ ، پاکستان کے3 کھلاڑیوں کا شاندار آغاز

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین پلیئرز نے اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ دفاعی چیمپئن حمزہ خان، عبداللہ نواز اور حذیفہ ابراہیم راؤنڈ آف 64 میں پہنچ گئے۔

سیکنڈ سیڈ حمزہ خان نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے رابرٹ ڈیلان کو شکست دی، انگلش پلیئر کے خلاف حمزہ کی جیت کا سکور 10-12، 11-13 اور 7-11 رہا۔

حذیفہ ابراہیم نے پہلے میچ میں گیانا کے موہریان بخش کو بآسانی ہرایا۔ راؤنڈ آف 128 کے میچ میں حذیفہ کی جیت کا سکور 1-11، 1-11 اور 5-11 رہا۔

اس کے علاوہ عبداللہ نواز نے اپنے پہلے میچ میں خاران کے رین میکینو کو 0-3 سے ہرایا۔ عبداللہ کی کامیابی کا سکور 6-11، 8-11 اور 10-12 رہا۔

 علاوہ ازیں پاکستان کے محمد عماد کو پہلے میچ میں بھارت کے شوریا باووا نے شکست دی۔ بھارتی پلیئر نے عماد کو 10-12، 3-11 اور 9-11 سے شکست دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے