اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کو شکست، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، فائنل میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔

نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے۔

روبن اُتھپا ،یوراج سنگھ ،عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں بنائیں۔آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

255 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی پاور پلے میں ہی تین وکٹیں گر گئیں جس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔آسٹریلیا چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔

یوں انڈیا چیمپئنز  نے میچ 86 رنز سے جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا۔

اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے