اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹس: کھلاڑیوں کے معاوضے میں بڑے اضافے کا فیصلہ

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافوں کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی نے اگلے ڈومیسٹک سیزن کے لیے پلان فائنل کرلیا ، سیزن کا شیڈول اگلے ہفتے جاری کردیا جائے گا جبکہ فٹنس سے مشروط سینٹرل کنٹریکٹس 150 کھلاڑیوں کو ملیں گے۔

شیڈول کے بعد پلیئرز کے کنٹریکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی، اس سیزن میں کنٹریکٹ کی تعداد 150 کھلاڑیوں تک محدود کردی جائے گی جبکہ گزشتہ دورانیے میں 360 پلیئرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیئے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو 3 یا 4 کیٹیگریز میں تقسیم کرے گا، ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ معاوضہ ملے گا جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹاپ کیٹیگری کے پلیئرز کے لیے 3 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ تھا، اس بار کھلاڑیوں کی میچ فیس بھی بڑھے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں بھی بہتری لا رہا ہے جس کے بعد خواتین کرکٹرز کا معاوضہ بھی دوگنا ہو جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے