پنجاب گورنمنٹ
کیس سنی اتحاد کونسل کا تھا، ریلیف تحریک'فساد' کو، لاڈلے کی جے ہو: عظمیٰ بخاری
12 Jul 2024
12 Jul 2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔
اپنے ایک طنزیہ بیان میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مبارک ہو،ذاتی پسند،بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا، آئین وقانون اور ادارے سب کا کیا ہے؟اپنے لاڈلے کے لئے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ لاڈلے کی جے ہو، سارا ملک ان دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کردو، اتفاقاً کیس سنی اتحاد کونسل کا تھا،ریلیف تحریک "فساد" کو، ہیرے جناب ہیرے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا ہے۔