اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بچے کی ولادت کے باعث فاسٹ باؤلر بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز مس کرسکتے ہیں جس کی تصدیق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھی کی ہے۔

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے مطابق شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتے بعد بچے کی ولادت متوقع ہے اس لیے روایتی انداز میں اگر وہ بچے کی پیدائش تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آرام دے سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے جب کہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔

ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3 ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے