(لاہور نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کرکٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا بھارت سے ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ پر سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم میں مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سب کھلاڑی پرعزم ہیں کہ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائیں، اگر انڈیا اور پاکستان کا فائنل ہوا تو شائقین کو زبردست انٹرٹینمنٹ ملے گی۔
فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں نے مومینٹم پکڑ لیا ہے، سیمی فائنل میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دو میچز میں آرام کیا ہے لیکن سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ ہوں۔
عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے بعد اس لیگ کے میچز آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ ، نیوز ی لینڈ اور ایشیا میں بھی ہوں گے۔