اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا۔

صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔

دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہفتے کی علی الصبح پونے 3 بجے براستہ دبئی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے