اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ناصر اقبال وکٹورین اوپن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری وکٹورین اوپن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

میلبرن میں جاری 6 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے تھرڈ سیڈ آسٹریلیا کے نکولز کالورٹ کو ہرایا۔

آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف ناصر کی جیت کا سکور8-11، 4-11 اور 4-11 رہا، اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلین ریمی ینگ کو شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال 6 سیڈ جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے۔

ناصر اقبال اس سے قبل آسٹریلیا میں مسلسل دو ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے شیپرٹن اور مئی میں بینڈیگو اوپن جیتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے