اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو ہونے والا دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  ہمارا دھرنا 26جولائی کو ہوگا اور پوری قوت کے ساتھ ہوگا، ہم نے صرف عاشورہ کی وجہ سے تاخیر کی ہے، 26 تاریخ کے دھرنے میں بیک وقت پاکستان سے جلوس چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنوں کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے ،پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہم نے صرف محرم کے احترام میں تاریخ آگے کی ہے، ہم دھرنا ملتوی کر دیتے اور جان چھڑا لیتے  لیکن ہم جان چھوڑنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اور زیادہ قوت سے آئیں گے، ہم نے ہر صورت میں دھرنا کرنا ہے، اب میدان سجے گا، حکومت کا کام صرف یہ ہے کہ وہ جمہوری آزادی فراہم کرے، ہمیں لوگوں کیلئے ریلیف لیکر آنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے فوری بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جاؤں گا، وکلاء، بارز اور تاجرتنظیموں سے مشاورت کریں گے، ہم پورا چارٹر آف ڈیمانڈ بنارہے ہیں، یہ چارٹر آف ڈیمانڈ ہمارے دھرنے کا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں سلیب سسٹم میں زیادتی اور ظلم کو ختم ہونا چاہیے، یہ بڑے اور طاقتور لوگوں کو نہیں پکڑ سکتے، خیبرپختونخوا کے لوگ اس وقت بالکل تیار بیٹھے ہیں، ہمارا 26جولائی کو تاریخی دھرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ، حکمرانوں کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ دھرنا نہیں ہونا چاہیے تو عوام کو ریلیف دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے