اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن دھاندلی کیس: ریٹرننگ افسر کو فارم 45، 46 اور 47 جمع کرانے کا حکم

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی دارالحکومت کے حلقے این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس میں الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو فارم 45، 46 اور 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی انجم علی خان کے خلاف الیکشن پٹیشن پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پٹیشنز کی کاپیز نہیں ملیں، ہم نے فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرا دئیے ہیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاپیز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے ریٹرننگ افسر کو فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا، ریٹرننگ افسر کے وکیل نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز پارٹی بنایا گیا کچھ وقت دے دیں جواب دے دوں گا۔

انجم عقیل خان نے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عامر مغل کی درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

عدالت نے انجم عقیل خان کی درخواست پر عامر مغل کے وکیل کو جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انجم عقیل خان کی جیت کا گزٹ نوٹیفکیشن کب کا ہے؟ عامر مغل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 19 فروری کا نوٹیفکیشن ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ نوٹیفکیشن 13 فروری کا ہے، عامر مغل کی پٹیشن وقت گزرنے کے بعد دائر ہوئی ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق دیکھیں گے جو بھی ہوا فیصلہ کریں گے، کیس کی مزید سماعت محرم کے بعد 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے