10 Jul 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں تاج پورہ 30، لکشمی چوک 29، قرطبہ چوک 25، فرخ آباد 24، اپر مال، شاہی قلعہ 20، ایئرپورٹ 14، گلشن راوی 13، نشتر ٹاؤن، سٹی 5، واسا ہیڈ آفس، سمن آباد 2، فیصل آباد 19، منگلا 11، مری 10، جہلم، حافظ آباد 8، منڈی بہاؤالدین، گجرات میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔