10 Jul 2024
(ویب ڈیسک) لاہور میں محرم الحرام کی سرگرمیوں کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم میں ملوث افراد کا بھی تعاقب کر رہی ہے۔
48گھنٹےمیں شہر کے مختلف علاقوں سے 16 افراد کو پی آریو ،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں سے 11 پستول، 5 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کی گئیں۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے بتایا کہ ان تمام ملزموں کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا گیا اوراسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔