10 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ایئر پورٹ کےعلاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والا پراپرٹی ڈیلر دوران علاج میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 10روز قبل گجر پیر دربار کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سےیاسر نامی پراپرٹی ڈیلر زخمی ہونے کے باعث میو ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم صدام کی جانب سے کی گئی تھی، صدام نے پراپرٹی ڈیلر یاسر کے ایک کروڑ روپے دینے تھے۔
دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 10 روز گزر جانے کے باوجود پولیس اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں کرسکی ہے۔