10 Jul 2024
(ویب ڈیسک) محرم الحرام کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب ہونے والے 2 اہلکار نوکری سے برخاست کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دونوں اہلکاروں کو اکبری گیٹ میں مجلس کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر برخاست کیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے بذریعہ وائرلیس خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ کوئی افسر یا ااہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوا تو کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، سکیورٹی پروگرام کے مطابق جلوس اور مجالس پر نفری بھجوائی جائے گی۔