10 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ہمسایوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر معاملہ بگڑ گیا،پٹیالہ ہاؤس ریس کورس کے قریب گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
دو ہمسایوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت مارشل مسیح کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مارشل مسیح ہمسائے کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہوا۔
مارشل مسیح سویا ہوا تھا، ہمسائے نے گھر میں گھس پر فائرنگ کردی،مارشل مسیح ٹانگوں پر گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا،جسے طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگیا۔