اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے 45 افسران و اہلکار منشیات سمگلنگ سرگرمیوں میں ملوث

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے 45 افسران و اہلکار مبینہ طور پر منشیات سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث نکلے جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے سی پی او راولپنڈی و گوجرانولہ سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلے کے ذریعے احکامات دیے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ایکشن لیکر حتمی صورتحال کے متعلق سنڑل پولیس آفس کو مفصل رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔ مراسلے کے ساتھ افسران اور اہلکاروں کی فہرست بھی مہیا کی گئی ہے ۔

فہرست میں کانسٹیبل سے لیکر اے ایس آئی، سب انسپکٹر اور انسپکٹر سطح تک کے افسران و اہلکاروں کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ و سابق ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج کے نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، فہرست میں راولپنڈی کے دو سب انسپکٹرز، اٹک کے ایک انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹبل کا نام بھی شامل ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، میاں چنوں، پاک پتن، مظفر گڑھ، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بھی پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے