10 Jul 2024
(لاہور نیوز) احتساب عدالت لاہور میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کیخلاف چنیوٹ مائنز ریفرنس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت لاہور میں سردار سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چنیوٹ مائنز ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں سبطین خان سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہوسکی ۔
بعدازاں عدالت نے چنیوٹ مائنز ریفرنس میں سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف مزید کارروائی 20 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف نیب لاہور نے چنیوٹ مائنز ریفرنس دائر کررکھا ہے۔