اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام کی تجویز

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(لاہور نیوز) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی طرز پر بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کرنے کی تجویز دے دی۔

رکن پنجاب  اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع  کرادی گئی۔

قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ورچوئل پولیس سٹیشن کا مقصد بچوں کے تحفظ کیلئے ایک وقف شدہ ورچوئل پلیٹ فارم کا قیام ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بچوں کے تحفظ کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں، آئی جی پنجاب بھی اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  ورچوئل پولیس سٹیشن کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور استحصال جیسے خطرات سے متعلق شکایات کا اندراج ہو اور قانونی مشاورت فراہم کی جا سکے۔

متن میں مزید لکھا گیا کہ ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن پولیس سٹیشن کے قیام کے ذریعے پنجاب اسمبلی بچوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، اس ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام سے پنجاب کے ہر بچے کو ایک محفوظ اور معاون ماحول میں بڑا ہونے کا موقع ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے