اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون : پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے فیکٹس شامل ہیں۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ اور گجرات میں 12 سے 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 52 فیصد، تربیلا میں 69 فیصد ہے، ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 34 فیصد تک ہے، رواں ماہ مون سون بارشوں سے 20 گھر متاثر، 36 لوگ زخمی، 6 لوگ جاں بحق جبکہ 36 جانور ہلاک ہوئے۔

اپنی رپورٹ میں پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اربن فلیش فلڈنگ اور سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے