اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فلور ملرز کی ہڑتال کی کال پر آٹے کے نرخوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) بجٹ کے بعد فلور ملرز کی 10 جولائی سے ہڑتال کی کال پر آٹے کے نرخوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

سرکاری حکام آٹا مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرانے کے لئے متحرک ہے، دکانوں پر سرکاری ریٹ کے بینر آویزاں کر دیئے گئے، دس کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے تو20کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں مل رہا ہے، دو روز قبل تک مارکیٹ میں دس کلو آٹا 930 روپے تک بیچا جا رہا تھا۔

عوام کہتے ہیں 90 روپے کا ایک کلو آٹا بھی مہنگا ہے، قیمت میں مزید کمی ہونی چاہئے۔

فلور ملرز کا مؤقف ہے کہ پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں مزید ٹیکس نہیں دے سکتے، اسی لئے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے