اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کچھ دوستوں کو زراعت سمجھ نہیں آئی، اب انکم ٹیکس لگانے جا رہے ہیں: صدر مملکت

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کے ساتھ ہوں سیلف آزادی کے نہیں۔

پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج پروفیسر وارث میر کی یاد تازہ کر رہا ہوں، زندگی میں ہر طرح کی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں اپنی رائے سامنے رکھنا آسان ہے، لیکن اس میں بھی گروپنگ ہے، مجھ پر جتنی تنقید ہوئی کسی پر نہیں ہوئی، آزادی صحافت کے ساتھ ہوں سیلف آزادی کے ساتھ نہیں ہوں، آج محترمہ فاطمہ جناح کی ولادت کا دن ہے ان کا بھی ذکر کرنا بہت ضروری ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا میں ٹی وی نہیں دیکھتا، لوگ کہتے ہیں آپ ٹی وی کیوں نہیں دیکھتے تو میں کہتا ہوں کہ ہر چینل پر میری برائی ہوتی ہے، ہمارا ایمان ہے ہر کسی نے اپنے وقت پر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو زراعت سمجھ نہیں آئی ، اب وہ زراعت پر انکم ٹیکس لگانے جا رہے ہیں ، ملک بنانے میں معاشی پالیسی ہی نہیں بہت سی دیگر اشیا کی بھی ضرورت ہوتی ہے، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگے گا یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے بھی پوری زندگی حالات کا مقابلہ کیا لیکن خود کو جھکنے نہیں دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے