اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی بلوں میں بے پناہ اضافے کیخلاف درخواست پر نیپرا سے جواب طلب

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے200 یونٹس سے زائد بجلی کےبلوں میں پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کی بنیاد پر بے پناہ اضافے کے خلاف درخواست پر نیپرا سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے  درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے  اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بجلی چوری روکنے کی بجائے سارا خسارہ عام صارف پر ڈال دیاگیا، بجلی سپلائی کمپنیاں اووربلنگ میں بھی ملوث ہیں، عام صارف کےلئے 200 یونٹ سے زائد بل پر رعائت ختم کردی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 200 سے زائد یونٹس کےاستعمال پر رعائت ختم کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،  200 سے زائد ایک بھی اضافی یونٹ کی قیمت سیکڑوں گنا بڑھانا اور چھ ماہ تک وصولی استحصال ہے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیپرا کی استحصالی پالیسی کوماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیاجائے جس پر جسٹس رسال حسن سید نے ریمارکس دیئے کہ کس بنیاد پر بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف درخواست پر نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے