اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: اسد عمر

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی اراداہ نہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت  کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر نے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ  شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کی نئی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا،آپ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے ، ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

عدالت پیشی

قبل ازیں  9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں  اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سابق وفاقی  وزیر نے عدالت سے استدعا کی کہ میری سرجری ہوئی ہے بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہوچکی ہے مجھے واپس جانے کی اجازت دے دیں۔

بعدازاں عدالت نے اسد عمر کو حاضری مکمل ہونے پر واپس جانے کی اجازت دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے