اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مادر ملت فاطمہ جناح کی آج 57 ویں برسی منائی جا رہی ہے

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) تحریک قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا دست بازو رہنے والی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

 مادر ملت فاطمہ جناح کی پیدائش جناح خاندان میں 30 جولائی 1893ء کو ہوئی، محترمہ فاطمہ جناح 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

فاطمہ جناح کو مادر ملت یعنی قوم کی ماں کے لقب سے جانا جاتا ہے، وہ تجربہ کار اور قابل احترام خاتون سیاسی رہنما، دانتوں کی سرجن اور پاکستان کے معروف بانیوں میں سے ایک تھیں، انہیں پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی چھوٹی بہن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

فاطمہ جناح کی نامکمل کتاب’میرا بھائی‘ ہے جو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سوانح عمری تھی، اس کتاب کو قائد اعظم اکیڈمی نے 1987ء میں شائع کیا، فاطمہ جناح کی وفات 9 جولائی 1967ء کو کراچی میں ہوئی اور ان کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار میں دفن کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے