اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے ثنا جاوید کی موجودگی پر صارفین کا انوکھا تبصرہ

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور ان کے شوہراسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر کافی چرچے ہورہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی تھیں، اس میچ کو دیکھنے بھارت کے کئی اداکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا گیا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس وقت سے قبل ہی فروخت ہوگئے، اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے اداکارہ ثنا جاوید بھی  میدان میں نظر آئیں، شعیب ملک جیسے ہی میچ کے دوران وکٹ لیتے تو کیمرا مین ثنا جاوید کو فوکس کرکے ان کے تاثرات مداحوں کو دکھاتے۔ثنا جاوید کی اسٹیڈیم سے کئی تاثرات کی تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں کبھی وہ سنجیدہ بیٹھی ہیں تو کبھی تالیاں بجاکر شوہر کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ثنا جاوید کی وائرل تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے ان پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی نقل کا الزام عائد کردیا۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ثنا جاوید کی تعریف کی کہ ثنا اپنے شوہر کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے