08 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان رینجرز پنجاب کے مایہ ناز سنوکر کھلاڑی، سپاہی احسن رمضان ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
سعودی عرب میں منعقدہ چیمپئن شپ میں تمام ایشین ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، احسن رمضان کو دنیا کے کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
احسن رمضان ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ ایران میں سونے کا تمغہ، ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ قطر میں سونے کا تمغہ، اور ورلڈ 6 بال سنوکر چیمپئن شپ قطر میں چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کو احسن رمضان نے اعزاز قرار دیا۔