اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی کا'عزم استحکام' آپریشن کی بھرپور حمایت کا فیصلہ

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے دہشت گردی کےخلاف ہونے والے آپریشن "عزم استحکام" کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے آپریشن عزم استحکام کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، ایم پی اے و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نے عزم استحکام  آپریشن کی حمایت کے لئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع  کرائی۔

قرار داد کے متن کے مطابق معیشت کی مضبوطی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے لئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، تعلیم، صحت، روزگار اور جانی تحفظ کے لئے عزم استحکام آپریشن کے ساتھ ہیں، پاکستان میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

 قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ مسلح کارروائیوں کے خلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی کی رائے ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، ایوان کا یہ بھی یقین ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئےجان نثار کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

 قراردادمیں مزید لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان اعادہ کرتا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یک جان ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر یہ قرارداد پیش کر رہے ہیں، امید ہے تمام سیاسی جماعتیں عزم استحکام آپریشن کی دل و جان سے حمایت کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے