اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی ممکنہ  تاریخوں کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا گیا تھاجس کے مطابق ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے وینیوز (کراچی، لاہور اور راولپنڈی)  پر  منعقد ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی جبکہ ایونٹ میں یکم مارچ کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ اعلان سے قبل منظر عام پر آنے والے ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں  جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان  کی ٹیموں کو گروپ بی میں شامل  گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، 20 فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ  کے درمیان جوڑ پڑے گا، 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

23 فروری کو لاہور میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 24 فروری کو راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

25 فروری کو لاہور افغانستان اور انگلینڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا جبکہ 26 فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق27 فروری کو لاہور میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا، 28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

یکم مارچ کو پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور میں ہوگا جبکہ دو مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ  میں جوڑ پڑے گا۔

5 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کراچی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں رکھا گیا ہے، پہلا سیمی فائنل گروپ اے کی ٹاپ اور گروپ  بی کی نمبر 2 ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل گروپ بی کی نمبر ون اور گروپ اے کی نمبر ٹو کے درمیان ہو گا۔

اب تک سامنے آنیوالے ممکنہ شیڈول کے مطابق 9 مارچ کوچیمپئنز ٹرافی کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے