اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیجنڈز چیمپئن شپ: پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے دی

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے بعد انگلینڈ کو بھی شکست دے دی، 197 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش ٹیم 117 رنز ہی بنا پائی۔

انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں میزبان انگلینڈ چیمپئنز کے کپتان کیون پیٹرسن نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں۔

انگلینڈ کی دعوت پر پاکستانی اوپنرز نے بیٹنگ شروع کی جو گزشتہ میچ کی طرح اچھی ثابت نہ ہو سکی، بھارت کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے والے کامران اکمل اور شرجیل خان انگلش ٹیم کیخلاف ناکام ثابت ہوئے، دونوں نے بالترتیب 11 اور 13 رنز ہی بنائے۔

28 کے مجموعی سکور پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد صہیب مقصود اور شعیب ملک نے کریز سنبھالی، دونوں نے انگلش باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچایا اور 121 رنز کی شراکت قائم کی، اس کے بعد 149 کے مجموعی سکور پر شعیب ملک بولڈ ہو گئے جبکہ 8 رنز بعد ہی صہیب کیچ دے بیٹھے۔

پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والے کپتان مصباح الحق اور عبدالرزاق نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ٹیم کا مجموعی سکور 196 تک پہنچایا، دونوں کھلاڑی 23 اور 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے سٹارٹ میکر نے 2، کرس سکوفیلڈ اور ڈیرن میڈی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے جواب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور کپتان کیون پیٹرسن دوسرے اوور کی دوسری بال پر ہی عامر یامین کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، فل مسٹرڈ 30 اور کیون اوبرائن 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لین بیل اور علی براؤن نے 11، 11، عثمان افضل نے 9، ڈیرن میڈی نے 4، اویس شاہ، ریان سائیڈ بوٹم اور سٹارٹ میکر نے 3، 3 رنز بنائے، انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 17 اوورز میں صرف 117 رنز ہی بنا سکی اور ان کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 12 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبدالرزاق نے 2، سہیل خان، عامر یامین اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، یوں قومی ٹیم نے 79 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے