اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی ٹیم باصلاحیت ، کوچنگ کیلئے بے تاب ہوں: جیسن گلیسپی

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بہت باصلاحیت ہے، شاہینوں کی کوچنگ کیلئے بے تاب ہوں۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو  پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا، اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں تو آپ کو فٹ اور تیار ہونا چاہیے، فٹ ہونا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان کو ہوم سیریز میں شکست ہوئی، کچھ سیشنز میں پاکستان نے آسٹریلیا میں اچھا کھیلا، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کئی بار جیت کے قریب آیا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے وقت مخالف ٹیم اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھیں گے، جو لڑکا ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرے گا اس کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

جیسن گلیسپی  نے کہا کہ میں وائٹ بال ٹیم کی سلیکشن میں شامل نہیں ہوں، میری توجہ صرف ریڈ بال کرکٹ پر ہوگی، میں مثبت کرکٹ کو ترجیح دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہونے جارہی ہے جوکہ خوش آئند ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل مقصد ہے، کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھی تیاری کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، جس پر کام کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے