اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے کیمپس کا آغاز

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کا آغاز ہو گیا۔

 پاکستان میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قبل فٹنس ٹرائلز شروع کردیئے گئے، ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے چار ٹیسٹ کیے جائیں گے، پی سی بی چیئرمین کی ہدایت پر علاقائی سطح پر اضافی ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے۔

 فٹنس ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑی ہی فٹنس کیمپ میں شرکت کرسکیں گے، انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی بنیاد پر 22 کھلاڑیوں کا انتخاب لاک پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا، ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑیوں کی کیمپ میں فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ دی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق 45 دنوں کے دوران ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپس لگائے جائیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح پر فٹنس کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر کرکٹ کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹرائلز اور کیمپس میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے