07 Jul 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کیلئے کل لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کوچز ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات سے محسن نقوی کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں کوچز ٹی20 ورلڈکپ کے بعد امریکا سے ٹیم کے ہمراہ واپس پاکستان نہیں آئے تھے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق رپورٹ پی سی بی کو بھجوا دی تھی جس میں انہوں نے میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کئی کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی قرار دیا تھا۔