اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سبب ’’سسٹم‘‘ ہے: رمیز راجہ

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب دڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی و کپتان رمیز راجہ نے پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سبب ’سسٹم‘ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔

رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں سمجھتا ہوں ٹی 20 میں دباؤ مختلف ہوتا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک مشکل فارمیٹ ہے لیکن آپ بھارت کو دیکھیں کہ کس طرح کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جاتا ہے، ورلڈکپ کے فائنل میں اکشر پٹیل کی بولنگ پر رنز بنے مگر وہ اس سے خراب بولر نہیں بن گئے۔

پاکستان کا مسئلہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہونا ہے، ہم میچ صورتحال کو سمجھ ہی نہیں سکتے، جہاں تک قیادت کا معاملہ ہے تو سسٹم ہی اچھا کپتان فراہم کرتا ہے، جادو کی چھڑی گھمانے سے کپتان نہیں مل جاتا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی نئی انتظامیہ آئے وہ نیا سسٹم لاتی ہے، اس لیے ہم ہر بار نیا آغاز کرتے ہیں، جب آپ پہلے سے چوتھے گیئر میں جاتے ہیں تو حکومت تبدیل ہوچکی ہوتی ہے، ہم پھر پہلے والی جگہ پر ہوتے ہیں، آپ کو بہتر سسٹم اور اس میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے، پاکستان میں بہت زیادہ بہتری درکار ہے، آپ کو مختصر اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضروت ہے، مگر ایسے منصوبوں پر عمل ہی نہیں ہوسکتا کیونکہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ ایک سال میں کیا ہوگا ، اسی سے کرکٹ میں بہت زیادہ مسائل ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے