اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، بجٹ کی منظوری دی گئی

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے 72 ویں اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں اجلاس منعقد ہوا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مالی سال 25۔ 2024 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ آف گورنرز کو لاہور، راولپنڈی اور کراچی کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بھی آگاہ کیا، اجلاس میں ڈویلپمنٹ بجٹ سے قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 12 گراونڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا، پاکستان بھر میں 100 گراؤنڈز کے عملے اور دیکھ بھال کے لئے فنڈز بھی پی سی بی دے گا ۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ اور وویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دیدی ۔ اجلاس میں وویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ۔

اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی ، بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قذافی سٹیڈیم ، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بھی بریف کیا گیا۔

بورڈ آف گورنر ز کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا، سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کے لئے سہولتیں بہتر ہوں گی، چیمپئنز ٹرافی کے لئے انٹرنیشنل معیار کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے، ٹورنامنٹس اور میچوں کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک اور وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئےاقدامات کے بارے آگاہ کیا، ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

سیکرٹری بورڈ و چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال اور دیگر امورکے بارے میں بریفنگ دی۔

بورڈ آف گورنرز کے ممبران چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ، تنویر احمد، طارق سرور، ڈاکٹر انوار احمد خان، محمداسماعیل قریشی، معراج محمود، اسامہ اظہر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے