07 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے۔
جیسن گلیسپی آج کراچی میں پریس کانفرنس کے بعد لاہور پہنچیں گے، جیسن گلیسپی کل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا ریڈ بال کوچ مقرر ہونے کے بعد جیسن گلیسپی کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔