اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شہیر آفریدی نے بھارتی باکسرکو ہرا کر مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن کاٹائٹل جیت لیا

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب ڈیسک )شہیر آفریدی نے بھارتی باکسرکو ہرا کر پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن کاٹائٹل جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی پروفیشنل باؤٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو شکست دے دی۔ شہیر نے تیسرے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا، پروفیشنلز باکسنگ کے مقابلے میں پاکستان کے شہیر آفریدی اور بھارت کے رونت سولنکی کے درمیان پہلا راؤنڈ انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔

دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملے کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔ تیسرے راؤنڈ کے آخری منٹ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو ایسا مکا رسید کیا کہ وہ لڑکھڑا گئے اور رِنگ میں گرتے گرتے رہ گئے۔ ریفری نے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ قرار دےکر پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔

شہیر آفریدی کا کہنا ہےکہ وہ اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیا کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور پاکستان کے لیے بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے