06 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی اتوار کی صبح پاکستان آئینگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی اتوار کو شاہین سکواڈ کا تربیتی کیمپ جوائن کرینگے۔
ہیڈ کوچ جیسن گلسپی اتوار کو نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں نیوز کانفرنس کرینگے، جیسن گلسپی کی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی شاہین ٹیم آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے ٹیم کیخلاف دو چار روزہ میچز کھیلے گی ، شاہین سکواڈ 14 جولائی کو آسٹریلیا روانہ ہوگی ، جیسن گلسپی بھی شاہین سکواڈ کیساتھ آسٹریلیا جائینگے۔