اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر سیل جاری، مالکان تذبذب کا شکار

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

شہر کے بیشتر علاقوں جلو موڑ ،جی ٹی روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مغلپورہ، کنٹونمنٹ سمیت شاد باغ اور عامر روڈ کے علاقوں کے پٹرول پمپس کھلے ہیں، رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے ہڑتال کی منسوخی کے بعد سے پٹرول پمپ مالکان تذبذب کا شکار ہیں۔

صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ہڑتال کی منسوخی نے دیگر شہروں کے پٹرول پمپس بھی کھلوادیئے۔

واضح رہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد کے انتقال کے باعث جڑواں شہروں میں رات گئے ہڑتال منسوخ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے