اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پے در پے ٹیکسوں نے ڈبے کا دودھ بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کردیا

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) دودھ کے ڈبوں پر ٹیکس لگنے کے بعد ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے ڈبے والے دودھ پر 18فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہے جس سے ڈبے کے دودھ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سےباہر ہو گئی ہیں۔ٹیکس لگنے کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت نے تو ڈبے والے دودھ پر18فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگایا ہےتاہم دکانداروں نے قیمتیں 30 فیصد سے بھی زائد بڑھا دی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہےکہ کسی بھی کمپنی کے ایک پاؤ والے دودھ کے ڈبے کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 95 روپے ہوگئی ہے، ایک کلو والے ڈبے کی قیمت 380 روپے جب کہ  ڈیڑھ کلو والا ڈبے کی قیمت 510 روپےہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے