اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے پروزارت پٹرولیم کا اہم اجلاس طلب

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہورنیوز) ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کی واپسی کے مطالبے پر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے پر حکومتی ٹیم آج سر جوڑے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا،چیئرمین ایف بی آر ،سیکرٹری فنانس شریک ہوں گے ، سیکرٹری پٹرولیم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔دوسری جانب وزارت پٹرولیم کے ڈیلرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ڈیلرز کو ہڑتال  ختم کرنے پر قائل کیا جارہا ہے۔

ترجمان ایکشن کمیٹی پی پی ڈی اے نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پریشانی  ہماری لیے اولین ترجیح ہے، ٹیکس واپس نہ ہوا تو مجبوراََ پمپس بند کر دیں گے، حکومت شہریوں اور ڈیلرز کی پریشانی کو مد نظر رکھے۔

واضح رہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس متنازع ٹیکس کو واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے