اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور میں مون سون کا دوسرا سپیل شروع، مزید بارش کی پیشگوئی

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں مون سون کے دوسرے سپیل نے برسنا شروع کر دیا، ماہرین نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بارش برسنےکا سلسلہ آئندہ 3سے 4 روز تک جاری رہے گا۔ شہر لاہور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی محسوس کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 32ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ  ایئر کوالٹی انڈیکس 64ریکارڈ  کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ  بلوچستان میں بھی بادل برسنے کاامکان ظاہر کردیا۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اٹک، گجرات ، گوجرانوالہ، مریدکے ، کامونکی، شرقپور اور حافظ آباد میں بھی بادل برسے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔  شام یا رات کو جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرمزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے