اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

غیر معیاری گراؤنڈ ،قومی کھلاڑیوں کی گدے لگا کر پریکٹس

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس کی۔

گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگا کر کیچز کی پریکٹس کرائی گئی جس پر خاصی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال فارمیٹ کے کرکٹرز نے کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کی۔

ٹریننگ کرنے والوں میں امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل تھے، کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی، سِلپ کیچنگ اور اونچے کیچز کی پریکٹس بھی کی گئی۔

بعدازاں کھلاڑیوں نے شکوہ کیا کہ پریکٹس سٹیڈیم کے مین گراؤنڈ میں ہونی چاہیے جہاں گھاس بہت اچھی اور معیاری ہے جبکہ اکیڈمی گراؤنڈ کی گھاس معیاری ہے نہ گراؤنڈ ہموار ہے جس سے انجری کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس کیمپ میں پاکستان شاہینز کے 15 کھلاڑی بھی شریک ہیں جبکہ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے