اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

خواتین کے حقوق کی بہتری تک آسٹریلیا کا افغانستان سے سیریز نہ کھیلنے کا اعلان

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) خواتین کے حقوق میں بہتری تک افغانستان سے سیریز نہ کھیلنے کا موقف کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر دہرا دیا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نکی ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیریز کے معاملے پر افغان کرکٹ بورڈ سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے دونوں ٹیموں میں مستقبل میں دو طرفہ سیریز بحال ہوگی۔

نکی ہوکلے نے کہا کہ افغانستان نے انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کیساتھ بہترین ٹورنامنٹ کھیلا ہے لیکن دوطرفہ سیریز کے حوالے سے ہم آسٹریلوی حکومت سمیت سٹیک ہولڈرز کیساتھ جامع مشاورت کر چکے ہیں، ہم ماضی میں افغانستان کیساتھ متعدد سیریز انسانی حقوق کی بنیاد پر ملتوی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں موجود افغان خواتین نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے کہ آئی سی سی اس معاملے کا جائزہ لے، جولائی میں کولمبو میں ہمارا اجلاس ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ وہاں یہ موضوع بحث کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم افغان خواتین کرکٹ برادری سے رابطے میں ہیں اور انہیں برادری کی جانب سے جواب مل رہا ہے لیکن اس معاملے سے ہم براہ راست جڑے ہوئے نہیں ہیں، خواتین کے حقوق کے حوالے سے طالبان حکومت کے مؤقف کی وجہ سے افغانستان کیساتھ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اس سے قبل افغانستان کے ساتھ تین سیریز یہ جواز پیش کرتے ہوئے ملتوی کرچکا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی صورتحال سنگین تر ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں مقابلے ہوتے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے