اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کیوئسٹ اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نینسن وان کو شکست دی۔ہانگ کانگ کے نینسن وان کے خلاف اویس منیر نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس منیر نے مسلسل 3 فریمز باآسانی جیتے، آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے کم بیک کیا اور اویس پوٹنگ نہ کرسکے۔

نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح سمیٹی، اویس منیر نے 0-65، 35-26، 27-36، 38-20، 0-65، 13-46، 8-60، 34-0، 27-40 کے اسکور سے میچ جیتا۔

اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر نے سعودی عرب میں جاری ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ہم وطن کیوئسٹ اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے