اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم میں بہت مسائل ہیں جو وقت پر ٹھیک نہیں ہو پارہے: محمد رضوان

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم میں بہت مسائل ہیں جو وقت پر ٹھیک نہیں ہو پارہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں ہم اس طرح نہیں کھیل پائے جس طرح کی امید تھی، ہم پر لوگوں کی تنقید جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو بہت سی جگہ پر غلطی ہوتی ہے، بہت سی چیزیں خراب ہوتی ہیں تو ٹیم ہارتی ہے، بہت سی جگہوں پر مسائل ہیں جو وقت پر ٹھیک نہیں ہوپارہے۔

 محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کبھی ہم سے میچ فنش نہیں ہوتا ،کبھی ڈیتھ باؤلنگ اچھی نہیں ہوتی، کبھی ہمارا پاور پلے اچھا نہیں جاتا، کبھی پاورپلے میں باؤلنگ اچھی نہیں ہوتی، غصے میں کہا گیا کہ ٹیم میں سیاست ہورہی ہے، جب ہم ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ہمارے ذہن میں صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ہماری مخالف ٹیم کونسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایونٹ نہیں جیت پائے لیکن کئی بار فائنل بھی کھیل چکے ہیں، تمام لوگوں کی اپنی اپنی رائے ہے، افغانستان کے کھلاڑی اس وقت سخت محنت کررہے ہیں، اس ورلڈکپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم بہت اعلیٰ طریقے سے کھیلی۔

قومی ٹیم میں سرجری کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ آپریشن ہوتے رہتے ہیں، انسان بیما ر ہوتے ہیں تو آپریشن ہوتا ہے، چیئرمین پی سی بی سخت محنت کرنے والے انسان ہیں، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے ٹیم کی سرجری ہوگی۔

وکٹ کیپر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ  چیئرمین پی سی بی کو اس سرجری کا حق ہے، ٹیم میں جو بیسٹ ہے وہ نکالیں گے،جو کمی بیشی کرنی ہوگی وہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے