اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں 3 اینیمل ریسکیو سنٹرز کے قیام کا فیصلہ

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پنجاب میں 3 اینیمل ریسکیو سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے لوئی بھیر چڑیا گھر/ پارک کا دورہ کیا اور جنوبی سائیڈ پر اینیمل ریسکیو سنٹرز کی تعمیر کے لیے جگہ اور فزیبلٹی کا جائزہ لیا، جہاں وائلڈ لائف راولپنڈی کی انتظامیہ نے انہیں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چڑیا گھر، خانیوال اور لاہور کے جلو پارک میں 3 اینیمل ریسکیو سنٹرز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لوئی بھیرچڑیا گھر کے پاس موجود تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، لوئی بھیر پارک /چڑیا گھر میں جانور کے انکلوژر اور پارک کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا ۔

ڈی جی وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ ریسکیو سنٹرز میں جنگلی حیات / جانوروں کو مکمل بحالی تک رکھا جائے گا، اس سے قبل پنجاب میں کوئی بھی جدید طرز کا اینیمل ریسکیو سنٹر نہیں ہے ۔

انہوں نے لوئی بھیر چڑیا گھر کے تمام سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور لوئی بھیر میں باؤنڈری اور وائلڈ لائف کی مناسب نگرانی کے لیے واچ ٹاور کی تعمیر کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واچ ٹاور سے لوئی بھیر چڑیاگھر کا واچ اینڈ وارڈ سسٹم زیادہ موثر ہو گا۔ انہوں نے شدید گرمی سے جانوروں کو بچانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ جنگلی جانوروں کی دیکھ بھال اور بہبود انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے